ڈیزل مزید مہنگا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے فائل فوٹو وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے

وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ اوگرا کی جانب سے نومبر کے دوسرے پندرہ روزہ عرصے کے لیے بھیجی گئی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا۔ حکومت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 نومبر کی رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی اور وہ بدستور 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوگا۔

تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 82 پیسے اضافہ کر کے اسے 170 روپے 80 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، جبکہ مٹی کا تیل بھی 9 روپے 29 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے 34 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر روپے کی قدر میں گراوٹ اور ٹیکسوں میں ایڈجسٹمنٹ کے باعث قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

حکومت اس وقت پیٹرول پر 80 روپے 52 پیسے اور ڈیزل پر 79 روپے 71 پیسے فی لیٹر کے حساب سے پیٹرولیم اور کاربن لیوی وصول کر رہی ہے۔

تیل کی درآمدی لاگت اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اوگرا کی سفارشات موصول ہونے کے بعد وزارتِ خزانہ نے نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کیا ہے، جو مقررہ وقت سے ملک بھر میں نافذ ہو چکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store