کورونا کے پے در پے وار جاری، متاثرہ افراد کی تعداد میں ہوا کتنا اضافہ؟ تفصیلات آگئیں

کورونا نے دنیا کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے فائل فوٹو کورونا نے دنیا کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے

کورونا نے دنیا کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی۔ مہلک مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستائیس ہزار سے تجاوز کر گئی، پانچ لاکھ ستترہزار پانچ سو سے زائد متاثر ہیں۔ ایک لاکھ تیس ہزار چھ سو سے زائد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

کورونا کیسز کے لحاظ سے امریکا نے چین اور اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، امریکا میں اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد چھیانوے ہزار چار سو سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ ایک سو چونتیس مزید افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد ایک ہزارچار سو سے زائد ہوگئی ہے۔

اٹلی میں مزید نو سو انیس افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار ایک سو سے زائد ہوگئی ہے، چھیاسی ہزار چار سو سے زائد متاثر ہین جبکہ اب تک دس ہزار نو سو سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں
یورپ میں اسپین دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مزید پانچ سو چھپن افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد چار ہزار نو سو چونتیس سے زائد ہوگئی ہے، چونسٹھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ نو ہزار تین سو سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس کا کیسے شکار ہوگئے؟ اندرونی خبر نے تہلکہ مچا دیا

فرانس میں اب تک سترہ سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں برطانیہ میں سات سوساٹھ افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ وزیر اعظم بورس جانسن اور شہزادہ چارلس بھی متاثرین میں شامل ہے۔

ایران میں مزید ایک سو چوالیس افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد دو ہزار تین سو سے زائد ہوچکی ہے، جبکہ بتیس ہزار تین سو سے زائد متاثر ہیں، گیارہ ہزار ایک سو سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی شدید متاثر ہیں، سعودی عرب میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد متعدد اہم ترین شہروں کو لاک ڈاون کیا گیا ہے،متحدہ عرب امارات میں بھی دو افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے،

install suchtv android app on google app store