برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس کا کیسے شکار ہوگئے؟ اندرونی خبر نے تہلکہ مچا دیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن فائل فوٹو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے مسلسل کورونا وائرس کے مریضوں سے ہاتھ ملانے کا اعتراف کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کے مریضوں سے ہاتھ ملانے کے باعث وبائی مرض برطانوی وزیراعظم میں منتقل ہوا، بورس جانسن نے مریضوں سے مصافحہ کرنے کا اعتراف کرلیا۔

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتوں کورونا وائرس کے مریضوں سے ملے اور مصافحہ بھی کیا۔ بورس جونسن کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے اب سیلف آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔

مارچ میں اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں کورونا وائرس کا خوف مریضوں سے ملنے اور مصافحہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ اسپتال کے دورہ کے موقع پر انہوں نے ہر ایک کرونامریض سے ہاتھ ملایا تھا۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنس کےذریعے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

یاد رہے برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہو گئی جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 تک جا پہنچی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 113 ہلاکتیں ہوئیں۔ این ایچ ایس اب تک 104,866 افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2129 نئے کیسز سامنے آئے، طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں وائرس کا پھیلاؤ بڑے پیمانے پر بڑھے گا۔

install suchtv android app on google app store