فیلڈ مارشل کی ایرانی سیکیورٹی حکام سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی کی فیلڈ مارشل سے ملاقات فائل فوٹو ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی کی فیلڈ مارشل سے ملاقات

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے آج راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور ایران کے اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

علی لاریجانی نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور ایران کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کے لیے موثر مکالمہ اور مضبوط شراکت داری دونوں ممالک کے لیے ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store