امریکی صدر کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منظرِ عام پر، اہم خبر آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کا ٹیسٹ کرالیا اور اب رپورٹ بھی آگئی۔

وائٹ ہاوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔ امریکی صدر نے پریس بریفنگ میں اپنے کورونا ٹیسٹ کے بارے میں میڈیا کو بتایا تھا۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پانچ ہزار چار سو بیس اموات ہوچکی ہیں اور ایک سو پینتیس ممالک میں ایک لاکھ پینتالیس ہزارپانچ سو آٹھ افراد متاثر ہیں جب کہ ستر ہزارنو سو چھپن صحت یاب ہوئے ہیں۔

چین میں صرف تین نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں اور مجموعی ہلاکتیں تین ہزار177 تک پہنچ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر اور نائب صدر سے ملاقات کرنے والے برازیلی عہدیدار میں کورونا وائرس کی تشخیص

دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری، امریکی صدر اور نائب صدر سے ملاقات کرنے والا برازیلی عہدیدار کورونا وائرس میں مبتلا ہو گیا، جبکہ ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کردیا،،دوسری جانب لندن میں نومولود دنیا میں کورونا وائرس کا کم عمر ترین مریض بن گیا۔

 

install suchtv android app on google app store