امریکی صدر کی کوششیں رنگ لے آئیں، روانڈا اور کانگو نے امن معاہدہ کر لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں روانڈا اور کانگو کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں روانڈا اور کانگو کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں روانڈا اور کانگو کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے رواں سال دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کا عمل آگے بڑھایا اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روانڈا اور کانگو میں امن کے حوالے سے جلد نمایاں پیش رفت دیکھنے کو ملے گی اور اس کے نتائج فوری طور پر سامنے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، روانڈا اور کانگو کے ساتھ اہم معدنیات تک رسائی کے لیے شراکت داری کو فروغ دے رہا ہے، جو خطے میں معاشی مواقع اور اقتصادی تعاون کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔

install suchtv android app on google app store