دنیا بھر میں کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری، ستر فیصد ممالک لپیٹ میں آ گئے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری، ستر فیصد ممالک لپیٹ میں آ گئے فائل فوٹو دنیا بھر میں کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری، ستر فیصد ممالک لپیٹ میں آ گئے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے،،ستر فیصد ممالک لپیٹ میں آ گئے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے لگی۔

پرتگال کے صدر بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے، کرونا کے خطرے کے پیش نظر ‏ایشیائی ترقیاتی بینک کا ہیڈ آفس غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا۔

کورونا وائرس نے دنیا کے ایک ایک سو چوبیس ممالک میں پنجے گاڑھ لئے،دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد چار ہزار چھ سو تنتیس ہو گئی.

چین میں مزید گیارہ ہلاکتوں کے بعد تعداد تین ہزار ایک سو انہتر ہو گئی، ایران میں تعداد تین سو چون جانیں چلی گئیں،چین سے ہوتا ہوا کورونا وائرس اب امریکا اور یورپ میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اٹلی میں آٹھ سو ستائیس جان سے چلے گئے،، امریکا میں خطر ناک وائرس اڑتیس جانیں لے گیا،،ایک ہزار ایک سو پیتیس افراد متاثر ہیں۔

جنوبی کوریا میں مزید چھ افراد لقمہ اجل بن گئےاسپین میں پچپن، فرانس میں اڑتالیس اور جرمنی میں تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں،برطانیہ میں چار سو ساٹھ کیسز کی تصدیق ہو گئی جبکہ آٹھ افراد ہلاک ہوئےہیں۔

پرتگال میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31ہو چکی ہے،سعودی عرب میں کورونا کے مزید چوبیس کیس سامنے آ گئے یوں متاثرہ افراد کی تعداد اڑتالیس ہو گئی۔

منیلا میں کرونا وائرس سے ایک شخص کے متاثر ہونے کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کے ہیڈ آفس کوغیر معینہ مدت کےلئے بند کر دیا گیا،،تمام ملازم گھر بیٹھ کر کام کریں گے۔

install suchtv android app on google app store