دنیا بھر میں کینسر کے کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ

دنیا بھر میں کینسر کے کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ فائل فوٹو دنیا بھر میں کینسر کے کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ

کینسر دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر 50 سال کم عمر افراد میں گزشتہ 30 برسوں کے دوران جان لیوا بیماری کے کیسز کی شرح میں لگ بھگ 80 فیصد اضافہ ہوا۔

غیر ملکی طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 1990 اور 2019 کے درمیان 14 سے 49 سال کی عمر کے افراد میں کیسز کی تعداد میں تقریباً 80 فیصد اضافہ ہوا، یعنی اس دوران کینسر کے کیسز کی تعداد 18 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ کر 30 لاکھ 26 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کے کیسز میں اضافہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے ہے۔

تاہم، اس سے قبل کی گئی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی تشخیص زیادہ عام ہو رہی ہے۔

حالیہ تحقیق پر کام کرنے والے محققین نے مطالعہ کیا کہ 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کا پھیلاؤ ناقص خوراک، تمباکو نوشی اور الکحل کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

سانسدانوں کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پرکینسر کے بڑھتے ہوئے رجحان کی صحیح وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہوسکیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں 50 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ سے زائد افراد کی موت کینسر سے ہوئی تھی، جو 1990 میں ریکارڈ کی گئی تعداد سے 28 فیصد زیادہ ہے۔

اس تحقیق میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی مہلک ترین اقسام کی بھی نشاندہی کی گئی مثال کے طور پر چھاتی کا کینسر، ونڈ پائپ کینسر، پھیپھڑوں، آنتوں اور پیٹ کا کینسر شامل ہیں۔

تاہم 3 دہائیوں میں چھاتی کے کینسر کی سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔

البتہ ناسوفرینجیل کینسر اور پروسٹیٹ کینسر وہ اقسام ہیں جن میں تشخیص کی شرح میں سب سے زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا، جبکہ اس دوران جگر کے کینسر میں ایک سال کے دوران 2.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔

محققین نے 204 ممالک میں 29 مختلف قسم کے کینسرکی شرح کا تجزیہ کرتے ہوئے 2019 کے گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی کے اعداد و شمار کا استعمال کیا۔

تحقیق کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں کینسر کا تجحان زیادہ دیکھا گیا، مطالعے میں کہا گیا کہ ملک جتنا جتنا زیادہ ترقی کرے گا ان میں 50 سال سے کم عمر لوگوں میں کینسر کی تشخیص ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہے۔

install suchtv android app on google app store