غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے فائل فوٹو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر دنیا کا غم وغصہ بڑھنے لگا، دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہے، جس میں مظاہرین غزہ پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی نسل کشی کر رہا ہے، امریکہ کے مخلتف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، کیپیٹل ہل میں یہودیوں نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کانگریس کی عمارت کے اندرونی حصے میں دھرنا دیا تو کیپٹل پولیس نے دھرنا ختم کرانے کیلئےمظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

شکاگو اور نیویارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے باہر بھی ہزاروں افراد نہتے معصوم فلسطینیوں کے حق میں باہر نکل آئے۔

فرانس میں اسرائیل مخالف ریلی میں پولیس نے مظاہرین میں شامل ایک خاتون پر حملہ کر دیا جبکہ فرانسیسی عدالت نے فلسطین کے حق میں مظاہروں پر عائد مکمل حکومت پابندی معطل کردی، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کہ مقامی انتظامیہ کیس ٹو کیس فیصلہ کرے۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں مظاہرین غیر ملکی سفارتی زون میں گھس گئے جبکہ برطانیہ، یونان، کینیڈا اور کیوبا سمیت پیرو میں بھی مظاہرین عالمی برادری سے غزہ پر اسرائیل مظالم بند کرانے کا مطالبہ کرتے رہے۔

install suchtv android app on google app store