شامی فوج کی ترک فورسز کے خلاف کارروائی، 33 ترک فوجی جاں بحق

شامی فوج نے ترک فورسز کے خلاف کارروائی کی ہے فائل فوٹو شامی فوج نے ترک فورسز کے خلاف کارروائی کی ہے

شام فوج نے ادلب میں موجود ترک فورسز کے خلاف کارروائی کر کے تینتیس فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ادلب کے گورنر نے شامی فضائیہ کی کارروائی میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ترکی کے متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ادلب میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ترک صدر نے اہم سیکیورٹی اجلاس طلب کیا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس کے بعد ترک فوج نے شامی اہداف کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا شام میں ایک اور ڈورن حملہ، انسانی حقوق کی پامالی مگر اقوامِ عالم خاموش

یاد رہے کہ شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ پر صیہونی فوج کے ڈرون حملے میں ایک شامی شہری جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ڈرون طیارے نے شام کے صوبے قنیطرہ کے علاقے حضر میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا جس میں ایک شامی باشندہ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store