اسرائیل کا شام میں ایک اور ڈورن حملہ، انسانی حقوق کی پامالی مگر اقوامِ عالم خاموش

شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ پر صیہونی فوج کے ڈرون حملے میں ایک شامی شہری جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے فائل فوٹو شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ پر صیہونی فوج کے ڈرون حملے میں ایک شامی شہری جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے

شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ پر صیہونی فوج کے ڈرون حملے میں ایک شامی شہری جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ڈرون طیارے نے شام کے صوبے قنیطرہ کے علاقے حضر میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا جس میں ایک شامی باشندہ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

قنیطرہ صوبہ مقبوضہ جولان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ ایسے حال میں کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت شام کے جنوبی علاقوں کو دہشتگردوں کے حوصلے بلند کرنے کے مقصد سے اپنی جارحیت کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔

شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی شام کی حکومت کے خلاف لڑنے والے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حلب کی آزادی، شام کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا

یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل شام کے عوام نے حلب شہر کی مکمل آزادی اور اس کے اطراف کے علاقوں سے دہشتگردوں کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ہی سڑکوں پر نکل کر شامی پرچم لہرایا اور خوشی کا اظہار کیا۔

 

install suchtv android app on google app store