کرونا وائرس پر قابو، چینی ڈاکٹرز کا بھرپور جشن، ویڈیو وائرل ہوگئی

 چینی ڈاکٹرز کا بھرپور جشن، فائلل فوٹو چینی ڈاکٹرز کا بھرپور جشن،

چین میں متعدد مریضوں کو کرونا وائرس سے صحت یاب کرنے کے بعد چینی ڈاکٹرز کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کو چین کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کی جانب سے اس عنوان کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے کہ چین میں مریضوں کی بازیابی کا جشن ایک اسپتال کے سامنے دو ڈاکٹرز بیلے ڈانس کرتے ہوئے منارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو میڈیکل ملازمین چین کی آنہوئی کے ایک اسپتال کے سامنے رقص کرتے ہوئے چھ مریضوں کی بازیابی کا جشن منارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طبی کارکنوں کا خیرمقدم کیا جارہا ہے، صارفین کی جانب سے انہیں ’ہیرو‘ اور ’فرشتہ‘ کہا جارہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ ڈاکٹر مریض کے لیے وقف ہیں، یہاں تک کہ یہ ئجان کر بھی وہ خطرے میں ہیں، انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بڑی خوشخبری، ہماری ہمدردیاں چین میں سب کے ساتھ ہیں، ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’ان پر دباؤ ہے وہ خود کو خوش رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے ریمارکس دئیے ’بہت اچھا کام میں چین کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2698 ہوگئی ہے، زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئیں، دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 80 ہزار تک جاپہنچی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store