ویزا مسترد ہونے کے بعد ڈاکٹر کی مبینہ خودکشی، تحقیقات جاری

ڈاکٹر کی مبینہ خودکشی کا افسوسناک واقعہ فائل فوٹو ڈاکٹر کی مبینہ خودکشی کا افسوسناک واقعہ

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں 38 سالہ بھارتی خاتون ڈاکٹر نے امریکی ویزا مسترد ہونے پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ڈاکٹر کے خاندان کے افراد نے ان کے اپارٹمنٹ کا رخ کیا اور دروازے پر دستک دینے کے باوجود کوئی جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑا اور اندر جانے پر خاتون کو مردہ حالت میں پایا۔

پولیس کے مطابق ان کی امریکی ویزا درخواست مسترد ہو جانے کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ میں تھیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون نے جمعے کی رات زیادہ گولیاں لے کر یا انجکشن کے ذریعے اپنی زندگی ختم کی۔

واقعہ کی جگہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے، جس میں انہوں نے اپنے ذہنی دباؤ اور ویزا مسترد ہونے کے باعث ہونے والی مایوسی کا ذکر کیا۔

ڈاکٹر کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی امریکہ میں کام کرنے کی شدید خواہاں تھیں، تاہم ویزا نہ ملنے کے بعد وہ مایوس اور ذہنی طور پر تھکی ہوئی تھیں۔

پولیس نے معاملے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

 

install suchtv android app on google app store