پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، تیسری جنگ عظیم کا خطرہ منڈلانے لگا

پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، تیسری جنگ عظیم کا خطرہ منڈلانے لگا فائل فوٹو پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، تیسری جنگ عظیم کا خطرہ منڈلانے لگا

امریکہ کی جانب سے بغداد ایئر پورٹ پر کیے جانے والے ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد پوری دنیا میں تیسری جنگ عظیم موضوع بحث بن گئی ہے ۔

لوگ سوشل میڈیا پر اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ آج کے واقعے کے بعد دنیا تیسری جنگ عظیم کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی  شہادت کے بعد ٹوئٹر پر اسی واقعے سے متعلق موضوعات ہی ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

اگر ٹوئٹر پر چلنے والے ورلڈ وائڈ ٹرینڈز کا جائزہ لیا جائے تو ٹاپ 5 میں سے 3 ٹرینڈز تیسری جنگ عظیم سے متعلق ہیں جبکہ ایک ٹرینڈ جنرل سلیمانی سے متعلق ہے۔

 

install suchtv android app on google app store