ایران میں خشک سالی، تہران خالی کرنے کیلئے عوام کو خبردار کر دیا گیا

ایرانی دارالحکومت تہران شدید خشک سالی اور پانی کے بحران کا سامنا کر رہا ہے فائل فوٹو ایرانی دارالحکومت تہران شدید خشک سالی اور پانی کے بحران کا سامنا کر رہا ہے

ایرانی دارالحکومت تہران شدید خشک سالی اور پانی کے بحران کا سامنا کر رہا ہے، جس کے پیش نظر شہری بارش کے لیے دعا گو ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اس وقت پانی کے سب سے شدید بحران سے دوچار ہے، اور حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر خشک سالی جاری رہی تو تہران، جس کی آبادی 1 کروڑ سے زائد ہے، جلد ناقابل رہائش ہو سکتا ہے۔

تہران کی خواتین نے امام زادہ صالح کے مزار پر جمع ہو کر بارش کی دعا کی۔ صدر مسعود پیزشکیان نے خبردار کیا کہ اگر دسمبر تک بارشیں نہ آئیں تو حکومت کو پانی کی فراہمی کے لیے سنجیدہ منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر راشن کا انتظام بھی کر لیا جائے، لیکن بارش نہ ہوئی، تو پانی کی شدید کمی پیدا ہو جائے گی اور شہریوں کو تہران چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شدید گرمی کے بعد ایران میں پانی کا بحران صرف کم بارشوں کا نتیجہ نہیں ہے۔

درجنوں ناقدین اور آبی ماہرین نے گزشتہ دنوں ریاستی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویوز میں بتایا ہے کہ کئی دہائیوں کی بدانتظامی، بشمول ڈیموں کی اوور بلڈنگ، غیر قانونی کنوؤں کی کھدائی اور غیر موثر زرعی طریقوں نے ملک میں پانی کے ذخائر کو ختم کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store