ایک اورمسلمان دشمن ملک نے زیرقبضہ علاقےمیں اپنا تجارتی دفترکھول لیا، جس پر اوآئی سی بھی چپ نہ رہ سکی

ایک اورمسلمان دشمن ملک نے زیرقبضہ علاقےمیں اپنا تجارتی دفترکھول لیا، فائل فوٹو ایک اورمسلمان دشمن ملک نے زیرقبضہ علاقےمیں اپنا تجارتی دفترکھول لیا،

ایک اور ملک نے صیہونی ریاست کے زیر قبضہ فلسطینی علاقے میں اپنا تجارتی دفتر کھول لیا،

مقبوضہ بیت المقدس ایک اور ملک نے مسلمان دشمن صیہونی ریاست کے زیر قبضہ فلسطینی علاقے میں اپنا تجارتی دفتر کھول لیا۔

برازیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں تجارتی دفتر کھولے جانے کی اسلامی تعاون تنظیم نے شدید مذمت کی ہے اور اسے غیر قانونی اقدام قراردیا ہے۔

’او آئی سی‘کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ مشرقی یروشلم میں برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برازیل کی حکومت کی طرف سے القدس کے حوالے سے تاریخی موقف کوتبدیل کرنا، بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے۔

برازیل فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اورعالمی قوانین کا پابند ہے۔

’اوآئی سی‘ نے برازیل کی حکومت سے القدس میں تجارتی دفترکے قیام کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برازیل کی طرف سے القدس میں تجارتی دفترکے قیام کا فیصلہ اسرائیلی ریاست کے ناجائز قبضے کی حمایت اور تاریخی شہر کے حوالے سے صہیونی ریاست کے متعصبانہ فیصلوں کی حمایت کے مترادف ہے۔

تنظیم کے سکریٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے مطالبہ کیا کہ برازیل القدس کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کا احترام کرے اور سیاسی ذمہ داریوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائے.

تاکہ دو ریاستی حل کی راہ ہموار کی جا سکے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یروشلم میں سفارتخانہ منتقل کرنے کے اقدام نے فلسطینیوں کے حقوق کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے.

امریکا کے بعد کچھ اور ممالک نے بھی اسکی پیروی کی تھی جن میں اب برازیل کا نام بھی شامل ہوگیاہے۔

install suchtv android app on google app store