طوفانی بارشوں سے تباہی، 25 افراد ہلاک

طوفانی بارشوں سے تباہی، 25 افراد ہلاک فائل فوٹو طوفانی بارشوں سے تباہی، 25 افراد ہلاک

برازیل میں مسلسل طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں کے مطابق سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی برازیل کی ریاست اسپیریتو سانتو میں مچائی جہاں 17 اموات ہوئیں اور ریاست ریوڈی جنیرو میں 10 ہلاکتیں ہوئے جب کہ سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔

سیلاب کے باعث درجنوں مکانات گر گئے ریسکیو کے دوران 16 گھنٹے سے گھر کے ملبے میں دبی بچی معجزانہ طور پر زندہ مل گئی۔ اسے مردہ باپ نے اپنی آغوش میں چھپایا ہوا تھا اور ملبہ کا بوجھ خود اُٹھایا ہوا تھا۔

سڑکوں پر ہورڈنگز، کھمبے اور درخت گرنے سے ٹریفک معطل رہی۔ بجلی کا نظام درہم بریم ہوگیا اور معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

برازیل میں دو سال قبل بھی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 241 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store