برازیل میں 100 سے زائد ڈولفنز کی پر اسرار ہلاکت کی وجہ دریافت

  • اپ ڈیٹ:
برازیل میں 100 سے زائد ڈولفنز کی پر اسرار ہلاکت کی وجہ دریافت فائل فوٹو برازیل میں 100 سے زائد ڈولفنز کی پر اسرار ہلاکت کی وجہ دریافت

دریائے ایمیزون میں 120 ڈولفنز کی پراسرار ہلاکت کی وجہ معلوم کرلی گئی۔ ماہرین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایمیزون میں ڈولفن شدید خشک سالی اور گرمی کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔پانی میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے حال ہی میں دریائے ایمیزون میں ہزاروں مچھلیاں مر چکی ہیں۔

محققین کا خیال ہے کہ شدید خشک سالی کے دوران دریا کی سطح کم ہوگئی جس کی وجہ سے پانی گرم ہو گیا اور درجہ حرارت اتنا بڑھا کہ ڈولفنز کے لیے ناقابل برداشت ہو گیا۔

پانی میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے حال ہی میں دریائے ایمیزون میں ہزاروں مچھلیاں مر چکی ہیں۔مرنے کے بعد ڈولفنز گل سڑ گئی تھیں اور علاقے میں بدبو پھیلنے لگی تھی ماہرین حیاتیات نے ان کی لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کیا۔

دریائے ایمیزون کی ڈولفنز زیادہ تر حیرت انگیز گلابی رنگ کی ہوتی ہے۔ دنیا میں میٹھے پانی کی ڈولفنز کی انواع بہت کم رہ گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store