نائیجیریا میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی

نائیجیریا کا پرچم فائل فوٹو نائیجیریا کا پرچم

نائیجیریا میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی۔ 78 مسلح افراد کو ہلاک کیا گیا، پچاس سے زائد اغوا کیے گئے افراد کو اغوا کاروں سے آزاد کرایا گیا۔

نائیجیرین افواج نے ملک میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں۔ فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائیہ اور بری فوج نے مئی سے جولائی تک ملک کے شمال مغربی صوبہ اور پڑوسی ریاستوں کے مختلف حصوں میں فوجی مہم چلائی جس کی وجہ سے 78 شدت پسند مارے گئے اور کثیر تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج نے اس دوران 50 سے زائد اغوا کیے گئے افراد کو اغوا کاروں سے آزاد کرایا ہے۔

مسلح گروہ کے 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

کئی علاقوں سے سات موٹر سائیکل اور 695 مویشی بھی برآمد کیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store