امریکا کا یوکرین کیلئے 250 ملین ڈالر کے نئے فوجی پیکیج کا اعلان

امریکا کا یوکرین کیلئے 250 ملین ڈالر کے نئے فوجی پیکیج کا اعلان فائل فوٹو امریکا کا یوکرین کیلئے 250 ملین ڈالر کے نئے فوجی پیکیج کا اعلان

امریکا نے یوکرین کے لیے نئے عسکری امدادی پیکیج کا اعلان کردیا، امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو 250 ملین ڈالر کا عسکری امدادی پیکیج دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پیکیج میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے آلات بھی شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ بارودی گولے اور چھوٹے ہتھیار بھی عسکری پیکیج میں شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا یوکرین کو اب تک 43 ارب ڈالر سے زائد کی عسکری امداد دے چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store