یوکرین: فوجی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے

یوکرین کے فوجی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے فائل فوٹو یوکرین کے فوجی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے

یوکرین کی ائیرفورس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تربیتی پرواز کے دوران یوکرین کے دو فوجی طیاروں کی ٹکر کے نتیجے میں 3 پائلٹ ہلاک جبکہ طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

یوکرینی ائیر فورس کے مطابق طیاروں کی ٹکر کا واقعہ یوکرین کی زیٹومیر ریجن میں پیش آیا، دونوں ایل 39 طیارے تربیتی پرواز کے دوران ٹکرا کر تباہ ہوئے۔

یوکرینی ائیرفورس نے اپنے بیان میں واقعے میں ہلاک ہونے والے پائلٹوں کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store