فوجی افسران کو سرکاری اسپتالوں کا سربراہ مقرر کرنے کی خبروں پر وزارت صحت کا ردعمل

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد فائل فوٹو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد

وزارت صحت نے پاکستان آرمی میڈیکل کور کے حاضر سروس افسران کو اسلام آباد کے دو بڑے سرکاری اسپتالوں کا سربراہ مقرر کرنے کے فیصلے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کے روز بتایا کہ اسپتالوں کے سربراہان کی تقرری بھرتی کے قواعد کے تحت کی جائے گی۔

ان کا یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ نگران حکومت نے پاک فوج کے حاضر سروس افسران کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اور پولی کلینک کا سربراہ تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ وزارت اس عہدے کے لئے اہل امیدواروں کا تقرر کرے گی جو عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

install suchtv android app on google app store