بھارتی ریاست سکم میں سیلاب نے تباہی مچادی، 23 فوجی لاپتہ

بھارتی ریاست سکم میں سیلاب نے تباہی مچادی فائل فوٹو بھارتی ریاست سکم میں سیلاب نے تباہی مچادی

بھارت کی ریاست سکم میں بادل پھٹنے کے بعد تیستا ندی میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 23 بھارتی فوجی لا پتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت جو کچھ عرصے سے طوفانی بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے وہاں ریاست سکم میں تیستا ندی میں بادل پھٹنے کے بعد آنے والے نا گہانی سیلاب کے نتیجے میں 23 فوجی اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والے فوجی وہاں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ شمالی سکم میں لوناک جھیل پر اچانک بادل پھٹنے سے وادی لاچن میں تیستا ندی میں سیلاب آ گیا جس کے بعد کم از کم 23 فوجیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چنگتھانگ ڈیم سے اچانک پانی چھوڑنے سے پانی کی سطح 15 سے 20 فٹ بلند ہو گئی، جس کی وجہ سے سنگم کے قریب باردانگ میں کھڑی فوج کی گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔ فوج کی 41 گاڑیاں بھی کیچڑ کے نیچے دب گئی ہیں جبکہ 23 اہلکار لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے بھی سنگتم میں سیلاب کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store