امریکا کا جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گرکر تباہ، 5 فوجی ہلاک

امریکا کا جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔ فائل فوٹو امریکا کا جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

امریکا کا جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

امریکی یورپی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی جنگی طیارہ فوجی تربیتی مشقوں میں ایندھن بھرنے کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں سوار پانچوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

امریکی فوج نے طیارے کی قسم یا اس مقام کی تفصیلات جاری نہیں کیں جہاں طیارہ پرواز کر رہا تھا۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکا نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کر رکھا ہے۔

حماس کے اسرائیل پر7 اکتوبر کو حملے کے بعد واشنگٹن نے اسرائیل کو تیزی سے فوجی مدد فراہم کی ہے اور خطے میں اپنی افواج کو مضبوط کیا ہے۔ امریکا نے طیارہ بردار بحری جہاز اور دیگر جنگی جہاز خطے میں بھیجے ہیں۔

install suchtv android app on google app store