ایف بی آ ئی نے ہیلری کی ای میلز سے متعلق تحقیقاتی دستاویزات جاری کر دیں

 ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن فائل فوٹو ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ہیلری کی ای میلز سے متعلق تحقیقاتی دستاویزات جاری کردی ہیں، ایف بی آئی کے مطابق ہیلری نے اپنا ذاتی ای میل اپنی سہولت کے لیئے استعمال کیا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے ایک انٹرویو لیا گیا تھا جو کہ ساڑھے تین گھنٹے کے طویل دورانیہ پر مشتمل تھا۔

ایف بی آئی کے مطابق اس انٹرویو میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ انہوں نے ذاتی ای میل سرور اپنی سہولت کے لیے استعمال کیا اور اس کے قانونی پہلوؤں سے متعلق انہیں کسی نے آگاہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلری کی ای میلز 13 ستمبر تک جاری کی جائیں: امریکی عدالت

ایف بی آئی دستاویزات کے مطابق ہلیری کا کہنا تھا کہ ان کو بالکل یاد نہیں کہ انہوں نے کوئی ایسی ای میل موصول کی ہو جو ان کو اپنے ذاتی سرور پر نہیں کرنی چاہیئے تھی۔

ہیلری کلنٹن نے ذاتی ای میل کو دفتری استعمال سے متعلق الزامات کی مکمل تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن نے اپنے وزارت خارجہ کے دور میں ذاتی ای میل کو دفتری امور میں استعما ل کیا جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store