ہیلری کلنٹن بھی میگھن مارکل کی حمایت میں میدان میں آگئی

 ہیلری کلنٹن بھی میگھن مارکل کی حمایت میں میدان میں آگئی فائل فوٹو ہیلری کلنٹن بھی میگھن مارکل کی حمایت میں میدان میں آگئی

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے برطانوی شاہی خاندان کی رکن میگھن مارکل کی حمایت میں آواز بلند کر دی ہے۔ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کا انٹرویو دل دہلا دینے والا تھا۔

سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وقت بدل چکا ہے، یہ 2021 ہے، میگھن نے اپنا سر نہیں جھکایا۔ وہ اپنی زندگی جینا چاہتی ہے اور یہ اس کا حق ہے۔

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برطانوی شاہی خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ابھی بادشاہت کے خاتمے سے متعلق گفتگو کا وقت نہیں، حکومت بادشاہت کے خاتمے سے متعلق آئینی بحث میں نہیں پڑنا چاہتی۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے انٹرویوز کے بعد برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے ملکہ برطانیہ الزبتھ نے پیغام جاری کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store