ہیلری کی ای میلز 13 ستمبر تک جاری کی جائیں: امریکی عدالت

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور نئے صدارتی دوڑ میں امیدوار ہیلری کلنٹن فائل فوٹو امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور نئے صدارتی دوڑ میں امیدوار ہیلری کلنٹن

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور نئے صدارتی دوڑ میں امیدوار ہیلری کلنٹن کو ای میل کے مسئلے میں ابھی تک مشکلات کا سامنا ہے اور امریکی جج نے محکمہ خارجہ کو حکم دیا ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی بحیثیت وزیرخارجہ بقیہ ای میلز تیرہ ستمبر تک جاری کر دی جائیں۔

امریکی جج نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار بارہ میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد اس وقت کی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اور وائٹ ہاؤس کے درمیان ہونے والے رابطے کی کوئی نئی ای میل موجود ہے تو تیرہ ستمبر تک جاری کی جائے۔

اس سےقبل امریکی دفتر خارجہ نے تسلیم کیا تھا کہ لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے وقت ہیلری کلنٹن اور وائٹ ہاوس کے درمیان رابطے کی ای میلز سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ڈیمو کریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن دو ہزار نو سے دو ہزا تیرہ تک امریکہ کی وزیرخارجہ بھی رہ چکی ہیں تاہم ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیرخارجہ خفیہ معلومات کے تبادلے کے لیے نجی ای میل سرور کا استعمال کیا۔

 

install suchtv android app on google app store