دل چاہے وہ کر گزرے ہیلری کلنٹن کا بیان، برطانوی بھی حیران

امریکا کی صدارتی امیدواراور سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن فائل فوٹو امریکا کی صدارتی امیدواراور سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن

امریکا کی صدارتی امیدواراور سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ڈچز آف سسکس میگھن مرکل کو گلے لگائیں، تسلی دیں اور ان سے کہیں کہ جو میگھن کا دل چاہے وہ کر گزرے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اپنی بیٹی چیلسا کے ہمراہ بی بی ریڈیو فائیو لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلری نے میگھن سے برتے جانے والے نسلی اور صنفی امتیاز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں شہزادہ ہیری سے روابط سامنے آنے کے بعدسے اب تک میگھن کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیاوہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔

ہیلری نے کہا جب ہیری اور میگھن نے اپنی منگنی کااعلان کیاتو سوشل میڈیا پر لوگوں نے نسل کی بنیاد پرتنقیدحتیٰ کہ ملک کے مین اسٹریم میڈیا پر بھی نامناسب رپورٹس شائع ہوتی رہیں جس سےدل کو صدمہ پہنچا۔

ہیلری نے کہا ہیری میگھن سے جبکہ میگھن ہیری سے محبت کرتی ہیں،اور یہ خوشی منانے کی بات ہے کہ کوئی سچی محبت کرتاہے۔ انہوں نےکہ میں ان کیلئے ماں کی طرح محبت محسوس کرتی ہوں، میری خواہش ہے کہ میں اسے اپنے بازووں میں بھرکر کہوں کہ ہمت نہ ہارنا نہ ہی برے لوگوں کی وجہ سے خود کو پریشان کرنا۔وہ سب کرگزرو جو تمہارا دل کرے۔

ہیلری کی بیٹی چیلسا کلنٹن نے بھی میگھن کے خلاف نسلی تعصب کی مذمت کی۔

install suchtv android app on google app store