ٹرمپ نے مائیکل فلین سے برتاؤ کو 'غیرمنصفانہ' قرار دے دیا

ٹرمپ نے مائیکل فلین سے برتاؤ کو 'غیرمنصفانہ' قرار دے دیا ٹرمپ نے مائیکل فلین سے برتاؤ کو 'غیرمنصفانہ' قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق حریف ہیلری کلنٹن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق مشیرقومی سلامتی مائیکل فلین کو ایف بی آئی سے جھوٹ بولنے کے اعتراف پر سخت تنقید کی گئی حالانکہ ہیلری کلنٹن نے کئی مرتبہ جھوٹ بولا مگر کچھ نہیں کہا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیکل فلین کی جانب سے جھوٹ بولنے کے اعتراف کے بعد تنقید کی نئی لہر پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 'میں جنرل فلین کے حوالے سے بیانات پر بہت برا محسوس کررہا ہوں، انھوں نے ایک مضبوط زندگی گزاری ہے اور میں اس پر برا محسوس کرتا ہوں'۔

فلین کے ساتھ ہونے والے سلوک کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'میں یہ کہوں گا کہ ہیلری کلنٹن نے کئی مرتبہ ایف بی آئی سے جھوٹ بولا اور کچھ نہیں ہوا لیکن جب فلین نے جھوٹ بولا تو انھوں نے اس کی زندگی تباہ کردی جو میرے خیال میں شرم ناک ہے'۔

فلین، ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے قومی سلامتی مشیر تھے جنھوں نے ٹرمپ کی ٹیم کے 2016 انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش کرنے والے خصوصی نمائندے رابرٹ میولر کے سامنے بیان دیا تھا۔

انھوں نے معاہدے کے علاوہ امریکی انتخابات کے دوران واشنگٹن میں روسی سفیر سے ہونے والی گفتگو کے حوالے سے ایف بی آئی سے جھوٹ بولا تھا۔

ٹرمپ نے ایف بی آئی کو ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں فلین سے جانب دارانہ برتاؤ کا الزام دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہا کہ انتخابات کے برس سابق سیکریٹری اسٹیٹ کے پرائیویٹ ای میل کے حوالے سے تفتیش پر ایف بی آئی نے الزامات سامنے لانے سے احتراز برتا۔

install suchtv android app on google app store