وزیر اعظم نے برملا ایسی بات کا حوالہ دیدیا کہ امریکہ پر سکتہ طاری، ہیلری کلنٹن بھی سوچ میں پڑگئیں

وزیراعظم عمران خان اور سابق امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور سابق امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن

وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں امریکا اور عالمی برادری کو یہ بھی یاد دلایا کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا تو جاتا ہے لیکن القاعدہ جیسی تنظیمیں دراصل انھوں نے خود بنائیں ہیں، جیسا کہ کچھ عرصہ پہلے سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن تسلیم کرچکی ہیں۔

جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے مغربی طاقتوں خاص طور پر امریکا کو بتایا کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا مناسب نہیں ، ہر مذہب میں شدت پسند عناصر ہیں، القاعدہ جیسی تنظیمیں اسلام کا چہرہ نہیں، بلکہ ایسی تنظیمیں بنانے کا اعتراف تو مغرب خود کرتا رہا ہے

مسلم دنیا میں دہشت گرد تنظیمیں بنانے میں امریکا کا بڑا ہاتھا ہے، کچھ عرصہ قبل سابق امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اعتراف کر چکی ہیں کہ سوویت یونین کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا نے القاعدہ بنائی اور اس کی فنڈنگ بھی کی،

ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں سے ہم آج لڑ رہے ہیں ہم نے انھیں بیس سال پہلے بنایا اور مالی معانت فراہم کی تھی۔جنھوں نے سوویت یونین کے خلاف جنگ لڑی اور آخر کار سوویت یونین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا

install suchtv android app on google app store