سری لنکا میں سمندری طوفان، 123 افراد ہلاک

سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے فائل فوٹو سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے

سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، اور ہلاکتوں کی تعداد 123 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 130 افراد اب بھی لاپتا ہیں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر نے تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں، شمالی اور مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک بارش نے زمین کھسکنے کے واقعات بڑھا دیے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق، ملک بھر میں 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جنہیں اسکولوں اور عوامی مقامات میں منتقل کیا گیا ہے۔

سری لنکن محکمہ آبپاشی نے خبردار کیا ہے کہ پہلے ہی سیلاب سے متاثرہ مشرقی اور جنوبی علاقوں میں مزید پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، اور دارالحکومت کولمبو میں بھی سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

حکام کے مطابق، سیلاب کے دوران متعدد افراد نے اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لی، جنہیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store