تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 256 افراد ہلاک

تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں سیلاب نے تباہی مچا دی فائل فوٹو تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں سیلاب نے تباہی مچا دی

تھائی لینڈ، سری لنکا اور انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 256 سے تجاوز کرگئی۔

تینوں ممالک میں بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، اس کے علاوہ سیکڑوں لوگ گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔

تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 87 ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے جنوب مشرقی ایشیا کے کچھ حصے شدید بارشوں کی نذر ہوئے جن میں ملائیشیا، فلپائن اور ویتنام بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال ہے۔

سری لنکا میں شدید بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد56 ہو گئی، وسطی سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 21 افراد لاپتا اور 10 زخمی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے700 مکانات متاثر ہوئے اور 1800 خاندان عارضی پناہ گاہ منتقل ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store