پاکستانی فوج کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کریں گے: گرپتونت سنگھ پنوں

سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں فائل فوٹو سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں

سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ دہلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے تمام ناخوشگوار واقعات کی ذمہ داری بھارت پر عائد کی ہے۔

ان کے مطابق "دہلی بنے گا خالصتان" کے عنوان سے 17 اگست کو امریکہ میں ریفرنڈم ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی کے ساتھ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کے کچھ علاقے بھی خالصتان میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس کا مہمان بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

install suchtv android app on google app store