انڈونیشیا کے صدرسرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے فائل فوٹو انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاک–انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر صدر پرابوو سو بیانتو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ انڈونیشین صدر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔

انڈونیشن صدر کی صدر آصف علی زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوگی۔

دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

install suchtv android app on google app store