انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر اسلام آبادآئیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مہمان صدرکے ہمراہ اہم وزراء اور سینئر عہدیداروں پر مشتمل وفد ہوگا۔
صدرپرابووو سبیانتو کو پاکستان کے پہلے دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی ہے، یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کی قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔
انڈونیشیا سے آخری صدارتی دورہ صدر جوکو ویدوڈو نے 2018 میں کیا تھا، صدر پرابووو پاکستانی ہم منصب آصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
اس دوران تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم و ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مختلف معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔