پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری آج متوقع

پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج منعقد ہوگا فائل فوٹو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج منعقد ہوگا

پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ اس میں سے 1 ارب ڈالر قرض پروگرام کے تحت جبکہ 20 کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے طور پر جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، اور پاکستان 1.02 ارب ڈالر کی قسط کے حصول کے لیے تمام شرائط پہلے ہی پوری کر چکا ہے۔

آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کی جائے۔ پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر دی ہے۔

install suchtv android app on google app store