اسرائیلی وزیراعظم نے میرے باتھ روم میں جاسوسی آلات لگائے تھے، بورس جانسن کا بڑا الزام

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن اور اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو فائل فوٹو برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن اور اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو نے سرکاری دورے کے دوران میرا باتھ روم استعمال کیا تھا جس کے بعد وہاں سے جاسوسی آلات ملے تھے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے یہ دعویٰ اپنی کتاب انلیشڈ میں کیا ہے۔ کتاب کی رونمائی 10 اکتوبر کو ہوگی تاہم اس کے اقتباسات وائرل ہوگئے۔

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کتاب میں لکھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے 2017 دورے پر آئے تھے اور ایک موقع پر میرا باتھ روم استعمال کیا تھا۔ جب میں سیکرٹری خارجہ تھا۔

بورس جانسن نے دعویٰ کیا کہ بعد میں صفائی کرنے والوں کو میرے باتھ روم سے جاسوسی آلات ملے تھے۔ یہ ایک اتفاق بھی ہوسکتا ہے لیکن ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

سابق برطانوی وزیراعظم کے بقول غالب امکان یہی ہے کہ ایسا نیتن یاہو نے کیا تھا کیوں کی ان کے استعمال کرنے کے بعد ہی باتھ روم سے یہ آلات ملے تھے۔

جب اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات پوچھی گئیں تو بورس جانسن نے ٹیلی گراف کے نمائندے کو بتایا کہ میرے خیال میں آپ کو اس واقعے کے بارے میں جاننے کے لیے جو کچھ درکار ہے وہ کتاب میں موجود ہے۔

بورس جانسن کے اس دعوے پر اسرائیل کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

install suchtv android app on google app store