لودھراں میں انوکھے اور منفرد انداز میں تیار کیا گیا پانچ فٹ لمبا پراٹھا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جسے پاکستان کا سب سے بڑا پراٹھا قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ دیو ہیکل پراٹھا بیک وقت دس سے پندرہ افراد کے لیے کافی ہوتا ہے۔ کلیجی، آملیٹ اور چنوں کے ساتھ پیش کیے جانے والے اس پراٹھے کی لذت دوبالا ہو جاتی ہے۔
پراٹھا تیار کرنیوالے کاریگر کے مطابق ایک پراٹھے کی قیمت ایک ہزار روپےہے۔ پراٹھا بیس منٹ میں تیار ہوجاتاہے،شہریوں نے کہا ہے کہ پانچ فٹ کے پراٹھے کازائقہ بھی لاجواب ہے۔
ایک پراٹھا اورکلیجی آملیٹ چنے آرڈر کرکے دوستوں کی دعوت ہوجاتی ہے۔ پانچ فٹ کاپراٹھا فیملی کےساتھ مل بیٹھ کر کھانے کامزا دوبالا کرتاہے۔ دکاندار کے مطابق انڈہ دودھ اور گھی ملا پانچ فٹ کا پراٹھا لوگ بہت پسند کرتےہیں۔ گاہک ٹولیوں کی صورت میں آکر پیٹ بھر کر ناشتہ کرتےہیں۔