پاکستان مخالف بھارتی فلم دھریندر پر خلیجی ممالک میں پابندی عائد کر دی گئی

پاکستان مخالف مواد پیش کرنے پر بھارتی فلم ’’دھریندر‘‘ کو چھ خلیجی ممالک میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی فائل فوٹو پاکستان مخالف مواد پیش کرنے پر بھارتی فلم ’’دھریندر‘‘ کو چھ خلیجی ممالک میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی

پاکستان مخالف مواد پیش کرنے پر بھارتی فلم ’’دھریندر‘‘ کو چھ خلیجی ممالک میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان نے بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق خلیجی ممالک نے فلم میں پاکستان کے خلاف تعصب پر مبنی مواد شامل ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق فلم کی خلیجی ممالک میں نمائش کے لیے باضابطہ درخواست دی گئی تھی، تاہم متعلقہ حکام نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فلم کو کسی بھی خلیجی ملک میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی فلموں کو مشرق وسطیٰ میں اس طرح کی پابندیوں کا سامنا ہوا ہو۔ اس سے پہلے کئی بھارتی فلموں پر پابندی عائد کی جاچکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store