معروف پاکستانی کھلاڑی نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا فائل فوٹو پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اعصام الحق نے یہ اعلان پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کمپلیکس میں ہونے والے ملک کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔

الوداعی خطاب میں انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور کے چیلنجز کو یاد کرتے ہوئے والدین اور خاندان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جن کی مستقل سپورٹ اور حوصلہ افزائی نے انہیں عالمی سطح تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اعصام نے اپنے کوچز، رہنماؤں، ساتھی کھلاڑیوں اور اسپورٹس میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے سفر میں بھرپور ساتھ دیا۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اسلام آباد میں جاری اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ ان کے کیرئیر کا آخری پروفیشنل ایونٹ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store