جنیوا کی عالمی نیلامی میں نیلا ہیرا حیران کن قیمت پر فروخت

جواہرات کی نیلامی میں بڑا معرکہ فائل فوٹو جواہرات کی نیلامی میں بڑا معرکہ

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کی ایک نیلامی میں 10 قیراط کا نیلا ہیرا ساڑھے 7 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں فروخت ہونے والے ہیرے کا نام آرٹ کی امریکی سرپرست ریچل بنی میلن کے نام پر رکھا گیا۔ اور یہ ہیرا میلن بلیو کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ ہیرا کئی دہائیوں تک میلن کے ذاتی مجموعے کا حصہ رہا۔ یہ ایک پینڈنٹ کے طور پر سیٹ کیا گیا تھا۔ اور اس کی کرسٹیز میں نیلامی سے دو سے تین کروڑ ڈالر تک کی قیمت متوقع تھی۔

2014 میں جب ریچل میلن فوت ہوئیں تو یہ 3.26 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ جو نیلامی میں کسی رنگین ہیرے کے لیے ادا کی گئی سب سے زیادہ قیمتوں میں سے ایک تھی۔

نیلام گھر کرسٹیز نے بتایا کہ ہیرا متوقع قیمت کے اندرہی فروخت کیا گیا۔ تاہم حتمی قیمت میں خریدار کی فیس اور دیگر چارجز شامل ہیں۔

میلن بلیو اکثر جدید جواہرات کی طرح نہیں۔ جن میں کٹ شامل کیے گئے اور رنگ بڑھانے کے لیے تبدیل کیا گیا۔

کرسٹیز کے مطابق جب آپ کے پاس بہترین شکل اور بہترین رنگ ہوتا ہے تو آپ جواہرات کے جوہر کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف امریکا کے مطابق یہ اندرونی طور پر بھی ہر نقص سے پاک ہے اور یہی اس کی خصوصیت ہے۔

واضح رہے کہ یہ نیلامی جینیوا میں دو دن کی جیولری کی جاری نیلامیوں کی پہلی سیل تھی۔

install suchtv android app on google app store