سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونا ہوا مہنگا، فی تولہ قیمت میں زبردست اضافہ فائل فوٹو سونا ہوا مہنگا، فی تولہ قیمت میں زبردست اضافہ

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار  3 سو روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 8300 روپےکا بڑا اضافہ ہوا ہے ،جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 7116 روپے اضافے کے بعد قیمت 379854 روپے ہوگئی.

جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 228 روپے بڑھ کر 5662 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 83 ڈالر مہنگا ہوکر 4207 ڈالر کا ہو گیا۔

install suchtv android app on google app store