فی تولہ سونا سستا، جانیں نئی قیمت!

سونے کی قیمت میں بڑی کمی فائل فوٹو سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت پھر کم ہوگئی، آج فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2829 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 028 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 4174 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو فی تولہ سونا 8 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے پر پر جا پہنچا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 140 روپے کی کمی سے 5522 روپے ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store