مالیاتی بحران میں اہم پیش رفت، ٹریژری بل نیلامی سے بڑی رقم جمع

ٹریژری بل نیلامی کا بڑا نتیجہ آگیا فائل فوٹو ٹریژری بل نیلامی کا بڑا نتیجہ آگیا

وفاقی حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 492.9ارب روپے حاصل کرلئے ہیں ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نیلامی سے مجموعی طورپر550ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقررکیاگیاتھا۔

نیلامی کیلئے مجموعی طورپر1621.7ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔

ایک ماہ کی مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں 1.2بیسس پوائنٹس اورتین ماہ مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں 0.6بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس چھ ماہ مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں گزشتہ نیلامی کے مقابلے میں 0.1بیسس پوائنٹس اضافہ ہوا۔

install suchtv android app on google app store