ملک کے بالائی علاقوں میں برفبای

ملک کے بالائی علاقوں میں جاری برفباری فائل فوٹو ملک کے بالائی علاقوں میں جاری برفباری

ملک کے بالائی علاقوں میں جاری برفباری سے ملکہ کوہسار سمیت گلیات اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں نے سفید چاردر اوڑھ لی۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔

گلیات کی بالائی چوٹیوں مشک پوری اور میراں جانی پر بھی برفباری نے ہر چیزکو سفید چادر سے ڈھک دیا۔ ادھر بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔
استور کے پہاڑی علاقے اور دنیا کے بلند ترین میدان دیوسائی نے بھی برف کی چادر تان لی، جبکہ دیامر میں بابوسر ٹاپ بھی شدید برف باری کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔
ادھر موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ظاہر کردیا۔

install suchtv android app on google app store