محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں چار دن بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت سعودیہ میں رہنے والے تمام لوگ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور موسم کی تازہ معلومات کیلئے موسمیات کے قومی مرکز کے اعلانات سے آگاہ رہیں۔ واضح رہے کہ آج سعودی عرب میں طلوع آفتاب کے پندرہ منٹ بعد نماز استسقاء ادا کی گئی، جس میں خشک سالی کے خاتمے اور بارشکے لئے دعا کی گئی۔ 

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے تحت مملکت کے شہریوں اور غیر ملکی مسلمانوں نے اللہ کے حضور بارش کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

install suchtv android app on google app store