محکمہ موسمیات: آئندہ چند دنوں میں گرمی کی لہر میں کمی

محکمہ موسمیات فائل فوٹو محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو اچھی خبر سنادی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں گرمی کی لہر کم ہوجائے گی۔

مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج رات پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو کر 24 مئی تک موجود رہے گا جب کہ مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ جائےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں، بارش اور تیز ہواؤں سے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوجائےگا، رات کےاوقات میں اسلام آباد، راولپنڈی ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد اور جھنگ میں آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store