ملک میں شدید گرمی، سبی اور ڈیرہ غازی خان میں 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ

سبی فائل فوٹو سبی

ملک بھر میں شدید گرمی، سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور ڈیرہ غازی خان میں 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق لاڑکانہ میں پارہ 46، سکھر 44، فیصل آباد، سرگودھا اور جھنگ میں 43، حیدرآباد 41 جب کہ پشاور اور کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ لاہورمیں 39 اور اسلام آباد میں پارا 38 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں گرمی کی حالیہ لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہوا کا زائد دباؤ ملک میں شدید گرمی کی لہر کا باعث بنا ہوا ہے، گرمی کی شدید لہر پورے سندھ میں پھیل گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 11 سے 4 بجے کے دوران شہری باہرنکلنے میں احتیاط کریں۔

install suchtv android app on google app store