ہیٹ ویو کی علامات اور بچاؤ کی تدابیر

ہیٹ ویو فائل فوٹو ہیٹ ویو

ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ہیٹ ویو کے دوران ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شدید گرمی سے سانس لینے میں مشکلات اور پہلے سےلاحق بیماری کی شدت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی کے باعث ملک میں ہیٹ ویو کا خدشہ

ان حالات میں ضروری ہے کہ ہر فرد جسمانی درجہ حرارت معمول پر رکھے بالخصوص بچوں، بزرگ اور سورج کی روشنی میں زیادہ گھومنے والے افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

کسی فرد کی عمر، دائمی امراض کی تاریخ اور پانی پینے کی مقدار ہیٹ اسٹروک کا شکار بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے عناصر ہیں۔

install suchtv android app on google app store