کراچی میں سمندری ہوائیں بند، شدید گرمی کی پیشگوئی

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے آج کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے فائل فوٹو موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے آج کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے آج کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان کے مطابق زیادہ نمی کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، اور یہ شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس ہو سکتی ہے۔

جواد میمن نے بتایا کہ پوسٹ مون سون کے مضبوط ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی۔

اس وقت ہوا کا واضح کم دباؤ بھارتی گجرات میں موجود ہے، جو مزید شدت اختیار کر کے ڈیپریشن میں بدلنے کا امکان رکھتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق اسی سسٹم کے اثرات کے تحت کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہیں اور یہ سسٹم بحیرہ عرب میں آنے کا امکان بھی رکھتا ہے۔

جواد میمن کا کہنا تھا کہ آج شہر کے مضافات میں کہیں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں جب کہ 30 ستمبر کو کراچی میں کہیں کہیں بارش کا امکان موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store